ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینڈیڑھ لاکھ آبادی والے ملک نے فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے...

ڈیڑھ لاکھ آبادی والے ملک نے فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کردی

چند لاکھ آبادی والے ملک نے فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کردی، ایک لاکھ 56 ہزار افراد پر مشتمل کیربیئن آئی لینڈ کوراسا اگلے سال ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔

اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے 3 لاکھ آبادی والے ملک آئس لینڈ کے پاس تھا۔

ورلڈکپ کوالیفائرز میں کوراسا کا مقابلہ جمیکا سے تھا جس میں جمیکا کو میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے جیت کی ضرورت تھی۔

مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی وجہ سے کوراسا نے اگلے برس ورلڈ کپ کیلئے پہلی بارکوالیفائی کرلیا۔

ورلڈکپ کوالیفائرز کے گروپ بی میں کوراسا 12 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہا، فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!