ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومپاکستانفیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 12 افراد جاں...

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ پنجاب کے ایک رہائشی علاقے میں جمعہ کی صبح سویرے ایک کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے صنعتی شہر فیصل آباد میں ہوا، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیل گئی۔

آگ بجھانے والا عملہ آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہاہے تاکہ آگ قریبی گھروں تک نہ پہنچے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث متعدد قریبی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر رہائشی ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!