آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانیوالی ایشیز سیریز کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پرتھ میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی پہلی پہلی وکٹ صفر پر گری جو ایشیز کی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی نہ ہوا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر زیک کرولی کو مچل سٹارک نے پویلین واپس بھیج دیا۔انگلینڈٹیم کے آئوٹ ہونے کے بعدجب آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو جوفرا آرچر نے ڈیبیوٹنٹ جیک ویدرالڈ کو دوسری گیند پر ہی بغیر کھاتہ کھولے آٹ کردیا۔


