ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومپاکستانمریم نواز کا کام، فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان...

مریم نواز کا کام، فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کام، فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں، امریکی کانگریس کا خط حوصلہ افزا، قابل ستائش، مریم نواز کے وژن کو جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔

جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے وہ بھی ان کی لیڈر شپ کے معترف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اراکین نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھٹوں سے جبری مشقت ختم کر کے عالمی ذمہ داری پوری کی، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس کے سبب ان کے کام دنیا کو بھی نظر آرہے ہیں ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!