ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینچین میں 144 سائنسدانوں کو نئے ماہرین کے طور پر...

چین میں 144 سائنسدانوں کو نئے ماہرین کے طور پر چُن لیا گیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ علمی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ 144 سائنس دانوں کو نئے ماہر ین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جو ملک کے سائنسی و تکنیکی شعبوں کا سب سے بڑا علمی اعزاز ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے 73 نئے ماہرین منتخب کئے جبکہ چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) نے 71 سائنس دانوں کو منتخب کیا۔

نئے ماہرین کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک ان محققین پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جو تزویراتی ترجیحات سے متعلق شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور سائنسی و تکنیکی جدت کے ذریعے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

نئے منتخب ہونے والے سی اے ایس ماہرین کی اوسط عمر 57.2 سال ہے، جن میں سے 67.1 فیصد کی عمر 60 سال یا اس سے کم ہے۔ ان میں سب سے کم عمر 44 سال جبکہ سب سے زیادہ عمر 66 سال ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی اے ایس میں 5 خواتین سائنس دانوں کو ماہرین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ سی اے ای میں 8 خواتین کو یہ اعزاز ملا۔

انتخاب کے بعد سی اے ایس کے ماہرین کی کل تعداد 908 اور سی اے ای کے ماہرین کی تعداد ایک ہزار دو ہو گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!