دبئی ورلڈ سینٹرل میں پیر کے روز 19 ویں دبئی ایئر شو کا آغاز ہو گیا جہاں چین کے دو سی 919 طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی پہلی جھلک پیش کی ہے۔
منتظمین کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ "مستقبل یہاں ہے” کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں 440 پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔ شو میں 200 سے زیادہ طیارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن میں تجارتی، فوجی، نجی جیٹس، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز (یو اے ویز) اور جدید ہوابازی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
رواں برس چین کی تقریباً 100 ہوابازی کمپنیاں بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ چین میں مسافر طیارے بنانے والے ادارے کمرشل ائیر کرافٹ کوآپریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی) نے سی 919 اور سی 909 کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے جبکہ چائنہ سدرن ائیرلائن بھی ایک سی 919 طیارہ لے کر آئی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ سی 919 کو مشرقِ وسطیٰ میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے اور کمرشل ائیر کرافٹ کوآپریشن (سی او ایم اے سی) کی جانب سے اس موقع پر طیارے کی پرواز کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔
چین کے تیارکردہ یو اے ویز اور الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ طیاروں نے بھی دنیا کی بڑی ہوابازی نمائشوں میں سے ایک میں زبردست توجہ حاصل کی ہے۔
رواں برس کے ایئر شو نے تقریباً 1 لاکھ 48 ہزار کاروباری مہمانوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ ہر دو سال بعد ہونے والا یہ ایونٹ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔
دبئی، متحدہ عرب امارات سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
دبئی ایئر شو 2025 کا شاندار آغاز ہو گیا ہے
چین کےسی 919 طیارے کی پہلی بار مشرقِ وسطیٰ میں جھلک پیش کی گئی
پانچ روزہ ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں
440 کمپنیاں پہلی بار ایئر شو کا حصہ بن رہی ہیں
ہواباز کمپنیوں کے 200 سے زیادہ طیارے نمائش میں رکھے گئے ہیں
سی او ایم اے سی اور چائنہ سدرن ائیرلائن کے 2 طیارے بھی شامل
سی 919 نے پرواز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا
چینی ساختہ یو اے ویز اور الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ طیارے توجہ کا مرکز بنے
تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار کاروباری مہمانوں کو اپنی جانب متوجہ کیا


