ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترین چین کی ویزا فری سہولت اور سیاحتی کشش کی عالمی ماہرین نے...

 چین کی ویزا فری سہولت اور سیاحتی کشش کی عالمی ماہرین نے تعریف کر دی

چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں 15واں انہوئی انٹرنیشنل کلچر اینڈ ٹورزم فیسٹیول جاری ہے۔

اس ایونٹ میں مختلف ممالک اور خطوں سے ثقافتی اور سیاحتی اداروں کے نمائندے، صنعتی ماہرین اور بین الاقوامی سفری خدمات فراہم کرنے والے شریک ہوئے۔

شرکاء نے چین کی ویزا فری پالیسیوں اور اس کی متنوع ثقافتی و سیاحتی کشش کو سراہا جس کے نتیجے میں ملک میں داخلہ سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پیٹر سیمون، چیئرمین، پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پیٹا)

"سال 2025 میں عالمی سیاحتی صنعت نے دوبارہ آغاز کیا۔ چین میں داخلہ سیاحت کی کارکردگی کو ’واپسی کا سال‘ کہا جا سکتا ہے۔ اس منظرنامے میں انہوئی ایک نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ سب اتفاق نہیں بلکہ پالیسی میں جدت اور سیاحتی خدمات کی منظم بہتری کے ساتھ ساتھ 240 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ سہولت اور بہتر ادائیگی کے نظام کا نتیجہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رافائل ساویڈرا، کانٹینٹ کریئیٹر، وینیزویلا

"چین ایک بہت بڑا ملک ہے جہاں دیکھنے اور جاننے کے لئےبے شمار چیزیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ سرحدیں کھول کر مختلف ممالک اور ان تمام مسافروں کا خیرمقدم کرنا نہ صرف چین کی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ ان لوگوں کے لئے بھی جو یہاں آنا چاہتے ہیں۔ ایک کانٹینٹ کریئیٹر کے طور پر میرے لئے یہ چین کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک شاندار موقع بھی ہے۔

قدرتی سیاحتی مقامات کی بات کریں تو چین سرفہرست ہے۔ یہاں شاندار ٹیکنالوجی، جدید شہر، خوبصورت اسکائی لائنز، حیرت انگیز فنِ تعمیر اور شنگھائی، ہفیے جیسے دلکش شہر بھی ہیں۔ چین واقعی جدید ہے اور یہاں دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ میرا خیال ہے کہ لوگ یہاں آ کر ہر جگہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): پو یِن زین، سی ای او، کےکلچر گلوبل، جنوبی کوریا

"چین کی حکومت نے متعدد ویزا فری پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن سے نہ صرف سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئی بلکہ سفر بھی بہت آسان ہو گیا ہے۔ اب عملی طور پر صرف ایک سوٹ کیس کے ساتھ کسی بھی وقت سفر پر نکلنا ممکن ہے۔”

چین 76 ممالک کے شہریوں کو یکطرفہ یا مکمل باہمی ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

سال 2025 کی پہلی ششماہی میں ایک کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار مسافر بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 53.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

عالمی سیاحتی ماہرین چین کی ویزا فری سہولت کو سراہ رہے ہیں

صوبہ انہوئی میں 15واں انٹرنیشنل کلچر اینڈ ٹورزم فیسٹیول جاری ہے

چین کی ثقافتی و سیاحتی کشش عالمی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے

دنیا بھر سے آئے مہمان یہاں کی جدت اور تاریخی ورثے سے متاثر ہوئے

ویزا فری ٹرانزٹ سہولت نے سیاحتی صنعت کو عروج پر پہنچا دیا

چین میں داخلہ سیاحت کا سال 2025 ’واپسی کا سال‘ کہلایا جا رہا ہے

شنگھائی اور ہیفے جیسے شہر عالمی سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں

سرحدیں کھولنے سے چین کی معیشت کو بھی نمایاں فائدہ پہنچا

قدرتی مناظر، جدید ٹیکنالوجی اور خوبصورت اسکائی لائنز دستیاب ہیں

سیاحوں کو منفرد ثقافتی و تاریخی مقامات کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!