جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کا فروغ جاری رکھے گا، عہدیدار

چین اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کا فروغ جاری رکھے گا، عہدیدار

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ہاؤسنگ اور شہری-دیہی ترقی کے ادارے 15 ویں 5 سالہ منصوبہ کی مدت (2026-2030) کے دوران اعلیٰ معیار کی شہری ترقی کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

چین کی وزارت ہاؤسنگ اور شہری-دیہی ترقی کے بلڈنگ انرجی ایفیشینسی اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے وائس ڈائریکٹر ژانگ یان نے یہ بیان شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام آل-میڈیا ٹاک شو، چین اقتصادی گول میز کانفرنس کی تازہ ترین قسط میں دیا۔

ژانگ نے کہا کہ پہلی ترجیح اعلیٰ معیار کی شہری تجدید پر عملدرآمد کرنا ہے۔ ہم شہری تجدید کو زیادہ نمایاں مقام دے رہے ہیں۔ معیاری ہاؤسنگ، رہائشی کمیونٹیز، محلوں اور شہری اضلاع کو منظم طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ اعلیٰ معیار کے رہائشی مقامات بنانے کے لئے لوگوں کے ذریعہ معاش، حفاظت اور ترقی سے متعلق منصوبوں کے ایک سلسلے کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

ژانگ نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہم اعلیٰ کارکردگی کے شہری نظم ونسق کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری نظم ونسق کے نظام اور صلاحیتوں کو جدید بنانے کے مقصد سے ہم نظم ونسق میں مسلسل سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے، شہری انتظامیہ میں مجموعی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے اور نظم ونسق اور معاون وسائل پر توجہ کو بنیادی سطح پر منتقل کریں گے۔

ژانگ کے مطابق اس محکمہ کو ہاؤسنگ اور شہری-دیہی ترقی کے شعبے کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبہ کو اعلیٰ سطح پر تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہم 15 ویں 5 سالہ منصوبے کے تحت شہری تجدید کے لئے خصوصی منصوبہ مرتب کرنےکو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔ اس کے سٹریٹجک رہنمائی کے کردار کو مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے شہری ترقی کے لئے ایک اعلیٰ معیار کا خاکہ تیار کریں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!