بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکہ۔چین عوامی مذاکرہ میں عوامی روابط کے بنیادی اور اہم کردار اجاگر

امریکہ۔چین عوامی مذاکرہ میں عوامی روابط کے بنیادی اور اہم کردار اجاگر

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ ۔چین عوامی مذاکرہ 2025 یہاں شروع ہوگیا، جس میں شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں عوامی روابط کے اہم کردار پر زور دیا۔

سنگہوا یونیورسٹی کے مرکز برائے بین الاقوامی سلامتی اور حکمت عملی (سی آئی ایس ایس) کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ تین روزہ پروگرام سنگہوا یونیورسٹی کے سی آئی ایس ایس اور امریکہ چین تعلقات کے بارے میں قومی کمیٹی ( این سی یو ایس سی آر) نے مشترکہ طور پر منعقد کیا، پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے ماہرین، دانشوروں اور مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد کو ایک ایسا تعمیری فورم فراہم کرنا ہے جہاں وہ خیالات کا تبادلہ کر سکیں، تجربات شیئر کر سکیں اور باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد کو مضبوط بنانے کے عملی طریقوں پر غور کر سکیں۔

اس سال کا موضوع ” ثقافتی اور معلوماتی تقسیم کو پر کرنا” ہے، جس میں اعلیٰ تعلیم، مصنوعی ذہانت، پاپ کلچر، سوشل میڈیا اور چینی نژاد امریکی برادری سمیت وسیع موضوعات شامل ہیں جبکہ تعلیمی، کاروباری، تکنیکی اور ثقافتی شعبوں کے 30 سے زائد ماہرین اس میں شریک ہیں۔

یہ مکالمہ مسلسل تیسرے سال منعقد ہو رہا ہے، اس سے قبل 2023 میں نیویارک اور 2024 میں بیجنگ میں اس کے ایڈیشن منعقد ہوئے تھے۔

ڈائیلاگ سے قبل ایک میڈیا بریفنگ میں سنگہوا یونیورسٹی کونسل کے نائب سربراہ یانگ بن نے کہا کہ 2025 کا مکالمہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کے نئے راستے اور طریقہ کار تلاش کرنے، باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور امریکہ میں ایک معقول اور تعمیری عوامی رائے کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے مکالمے میں ایک نیا "گروپ ڈائیلاگ پلس” انداز شامل کیا گیا ہے، جو پچھلے دو مکالموں پرمبنی ہے۔ اس میں عمومی مباحثے، چھوٹے گروپ مباحثے، مقامات کے دورے اور بین الاقوامی طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال شامل ہیں تاکہ زیادہ متنوع نقطہ نظر، زیادہ واضح موضوعات اور زیادہ موثر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

امریکہ چین تعلقات کے بارےمیں قومی کمیٹی کے صدر سٹیفن اورلنز نے کہا کہ اس مرتبہ ہمارا مقصد یہ سمجھنے کی کوشش کرنا ہے کہ عوامی روابط میں رکاوٹیں کیا ہیں اور یہ دیکھنا کہ کیا ہم دونوں حکومتوں کے لئے ایسے مفید مشورے دے سکتے ہیں جو ان روابط کو آسان بنا سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان عوامی روابط میں اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ یہی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم بنیاد کو بہتر نہیں بناتے تو سارا ڈھانچہ کمزور رہتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!