بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینعالمی جہاز رانی کی ماحول دوست اور سمارٹ تبدیلی میں ہانگ کانگ...

عالمی جہاز رانی کی ماحول دوست اور سمارٹ تبدیلی میں ہانگ کانگ کا نمایاں کردار

ہانگ کانگ(شِنہوا)ورلڈ میری ٹائم مرچنٹس فورم 2025 کا چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں آغاز ہوگیا جس میں ایک غیر مستحکم عالمی معاشی و تجارتی ماحول میں اس شعبے کو زیادہ موثر، ماحول دوست ترقی اور پائیداری کی جانب منتقل کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے عالمی جہاز رانی صنعت کے ماہرین شریک ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں، تکنیکی جدت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کی نئی تشکیل کے درمیان "ہانگ کانگ کا ایک مستحکم، قابل اعتماد اور متحرک بحری مرکز کے طور پر کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ورلڈ میری ٹائم مرچنٹس فورم 2025 سے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ سادہ اور کم ٹیکس کے نظام، فری پورٹ کا درجہ اور سرمائے، معلومات اور ٹیلنٹ کے آزادانہ بہاؤ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ لی نے نشاندہی کی کہ لگاتار 6 سال سے ہانگ کانگ انٹرنیشنل شپنگ سنٹر ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر رہا ہے، جس میں بندرگاہوں کی بنیادی سہولیات، بحری خدمات اور مجموعی آپریٹنگ ماحول میں بہترین کارکردگی شامل ہے۔

جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ممتاز گرین میری ٹائم فیول بنکرنگ سنٹر کے طور پر سب سے آگے رہنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کے مین لینڈ کے قریب ہونے سے ہانگ کانگ کو گرین میری ٹائم فیول ٹریڈ کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی کرنے میں اہم برتری حاصل ہے جو گرین میری ٹائم فیول کا دنیا کا سب سے بڑا پیداواری علاقہ ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چھون ینگ نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کو مادر وطن کی نئے دور کی وسعت سے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے "سپر کنیکٹر” کے کردار کو مضبوط کرنا چاہیے۔

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ورلڈ میری ٹائم مرچنٹس فورم 2025 سے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چھون ینگ خطاب کرتے ہوئے-(شِنہوا)

چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ فو شویین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی ترقی میں ایک بین الاقوامی شپنگ مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ورلڈ میری ٹائم مرچنٹس فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں شرکاء گروپ فوٹو بنواتے ہوئے-(شِنہوا)

ورلڈ میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن صنعت کی تبدیلی کا ایک اہم محرک ہے اور نئے کم کاربن ایندھنوں اور ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سمندری عملے کی مہارت میں اضافے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!