پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔
بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آٹ ہونے کے بعد بیٹ سٹمپس کو مارا تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔


