موبائل فون سے روکنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

چھتیس گڑھ: موبائل فون کے استعمال سے جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے وہیں گھروں میں لڑائی جھگڑوں کا باعث بھی بن رہا ہے۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بہن نے موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر بھائی کو قتل کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ بہن نے مبینہ طور پر گلے پر کلہاڑی مار کر بھائی کو قتل کیا۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلعے خیرا گڑھ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں 18 سالہ بھائی کی جانب سے بہن کو موبائل فون کے استعمال سے روکا گیا تھا۔
اس پر بہن نے سوتے ہوئے بھائی کے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیا ہے۔جبکہ آملیدہکلا گاؤں میں پیش آئے واقعے سے متعلق مقامی پولیس نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔پولیس کی جانب سے بہن کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہن بھائی گھر میں اکیلے تھے اور گھر والے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر چلے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے مزید انکشاف میں کہنا تھا کہ 14 سالہ بہن کی جانب سے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے اوپر لگے خون کے دھبے صاف کیے گئے اور کپڑے تبدیل کر کے اپنے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔
تاہم پولیس کی تحقیقات میں 14 سالہ بہن نے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کیس رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts