بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو جاپان میں حالیہ انتہائی اور دھمکی آمیز بیانات پر سخت تشویش ہے۔
چینی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے باعث جاپان کا سفر نہ کرنے کے مشورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ کافی عرصے سے جاپان میں چینی شہریوں کے خلاف متعدد مجرمانہ واقعات پیش آئے ہیں اور جاپانی دائیں بازو کے عناصر اور انٹرنیٹ پر چین کے خلاف کچھ انتہائی اور دھمکی آمیز بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔
ماؤ نے کہا کہ چین کو اس پر شدید تشویش ہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے خبردار کرنا بالکل معقول ہے۔


