بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانعدالتیں حکمرانوں کی بنائی ہوئیں، خلاف قرآن و سنت نامنظور قانون کہاں...

عدالتیں حکمرانوں کی بنائی ہوئیں، خلاف قرآن و سنت نامنظور قانون کہاں چیلنج کریں؟، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سب عدالتیں حکمرانوں کی بنائی ہوئیں، خلاف قرآن و سنت نامنظور قانون کو کہاں چیلنج کریں؟۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب فارم 47کی بنیاد پر حکومت بنائی جائے تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی قانون ہے تو اس کو نہیں مانتے لیکن اس کو چیلنج کہاں کریں، سب عدالتیں تو ان کی اپنی بنائی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں پر قدغن لگائیں گے تو لوگ اپنی مرضی کی عدالت بنالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو آواز عوام تک پہنچنی چاہئے اس کو روک دیا جاتا ہے، جب انصاف کے راستے بند کر دیئے جائیں گے تو لوگ کہاں جائیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!