سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں۔
ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔


