بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم

پاکستان کا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم

پاکستان نے غزہ تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ غزہ میں امن کی بنیاد رکھنے کا مثبت و عملی قدم ہے، القدس صرف ایک شہر نہیں فلسطینی شناخت کی روح ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کا ووٹ ٹرمپ کے 20 نکاتی پلان کے حق میں اس لئے پڑا کیونکہ یہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے اور اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا کا ضامن بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ غزہ میں امن کی بنیاد رکھنے کا ایک مثبت اور عملی قدم ہے جہاں 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر خواتین اور بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران عرب لیگ اور او آئی سی کے پروپوزلز کی حمایت کرتے ہوئے اپنی تجاویز بھی شامل کیں جن میں 1967کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کا قیام مرکزی تھا۔

عاصم افتخار نے القدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ فلسطینی شناخت کی روح ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!