بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے جاپانی وزارت خارجہ کے ایشیائی اور اوشیانا امور بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کانائی ماساکی کے ساتھ منگل کو بیجنگ میں بات چیت کی۔
ترجمان ماؤننگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس بات چیت کے دوران چین نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط بیانات سے دستبرداری اختیار کرے اور چین سے متعلقہ امور پر مسائل پیدا کرنا بند کرے۔


