خضدار: خضدار میں سکول بس پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4بچے جاں بحق ،38زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول بس تباہ ہو گئی جبکہ اس میں سوار 4بچے جاں بحق ،38 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔