منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینسعودی بین الاقوامی دستکاری ویک کا آغاز، چین بطورِ مہمانِ خصوصی شریک

سعودی بین الاقوامی دستکاری ویک کا آغاز، چین بطورِ مہمانِ خصوصی شریک

سعودی بین الاقوامی دستکاری ویک (بَنان) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شہزادی نُورہ بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی میں ہوا ہے۔

اس سال مہمانِ خصوصی کے طور پر چین نے سرخ رنگ سے سجی ایک خصوصی گیلری قائم کی ہے۔ اس گیلری میں چینی غیر مادی ثقافتی ورثے کے متعدد منصوبے پیش کیے گئے ہیں جن میں روایتی لاک کا کام، پنکھا سازی کی دستکاری اور بٹیک کپڑے بنانے کی تکنیک شامل ہیں۔

سعودی ہیریٹیج کمیشن کے زیرِ انتظام یہ سالانہ تقریب دنیا کے 40 سے زائد ممالک سے 400 سے زیادہ کاریگروں کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے تاکہ دستکاری کے شعبے میں عالمی تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیا جا سکے۔یہ نمائش 26 نومبر تک جاری رہے گی۔

چینی روایتی ثقافت کے میوزیم (سی ٹی سی ایم) کے زیرِ انتظام چین پویلین میں ایک مرکزی نمائش شامل ہے جس میں ایک ہزار سے زائد نفیس دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں۔ ایک لائیو ڈیمونسٹریشن زون میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے 20 ماہرین اپنے فن کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چینی وفد میلے کے مرکزی حصے میں روزانہ روایتی فنون کی پیشکش کرے گا۔ جن میں آنہوئی کا فلاور ڈرم لالٹین ڈانس، گوانگ ڈونگ کا آویکننگ لائن ڈانس اور سِچوان کا بڑی کٹھ پتلی کا تھیٹر شامل ہیں۔

سی ٹی سی ایم کے سربراہ وانگ چِن یانگ کے مطابق اس سال چین اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ اور چین سعودی ثقافتی سال دونوں کی مناسبت سے اس ایونٹ میں چین کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ چِن یانگ، سربراہ سی ٹی سی ایم

"اس سال چین اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 35 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ بطور ’گیسٹ آف آنر‘ ہم اس تقریب میں اپنی روایتی ثقافت کو یکجا انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ یہاں بہت سے دلکش اور قابلِ دید نمونے موجود ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ سعودی عرب سے زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں اور چینی روایتی ثقافت کے منفرد حسن کا نظارہ کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): دالیہ الیحیٰ، ڈائریکٹر ہنڈی کرافٹس سیکٹر، سعودی ہیریٹیج کمیشن

"چینی اور سعودی ثقافتوں میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔ دستکاری کے شعبے میں دونوں ملکوں کے پاس بُنائی، سلائی اور کڑھائی جیسے فنون میں ملتی جلتی مہارتیں ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار اپنے کام کی نمائش کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ اس سے ثقافت سیکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ ملتا ہے۔”

ریاض سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

سعودی بین الاقوامی دستکاری ویک کی افتتاحی تقریب میں چین بطور مہمانِ خصوصی شریک

چین کے خصوصی پیویلین میں ہزاروں روایتی ہنر کے نمونے شامل

چینی ثقافت کے فنکار روزانہ مظاہرے اور شوز کریں گے

چینی ہنر کی نمائش میں لکڑی، فین اور باتک کے فنون شامل

سعودی ہیرٹیج کمیشن کے تحت 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زائد ہنر مند شریک

چین اور سعودی عرب کے تعلقات کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش

ہینڈی کرافٹس ویک 26 نومبر تک جاری رہے گا

چینی اور سعودی ہنر مند مشترکہ ورکشاپ اور ثقافتی تبادلے میں مصروف

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!