منگل, نومبر 18, 2025
ہومانٹرنیشنلہنگری نے متعلقہ چینی کاروباری افراد کے لئے ویزا سہولتی اقدامات میں...

ہنگری نے متعلقہ چینی کاروباری افراد کے لئے ویزا سہولتی اقدامات میں توسیع کردی

بوداپست(شِنہوا)چین کی جانب سے ہنگرین شہریوں کے لئے ویزا فری داخلے کی مدت میں توسیع کے فیصلے کے جواب میں ہنگری متعلقہ چینی کاروباری افراد کے لئے اپنے ویزا سہولتی اقدامات میں ایک سال کی توسیع کرے گا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارتو نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر مختصر ویڈیو میں کہا کہ چینی کاروباری رہنماؤں کے لئے موجودہ ویزا سہولتی اقدامات بغیر تبدیلی کے جاری رہیں گے۔ لہٰذا ہم ان چینی کاروباری رہنماؤں اور صنعت کاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ویزے جاری کرتے رہیں گے جو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہنگری آتے ہیں۔

سیجارتو نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد دوطرفہ معاشی، تعلیمی اور سیاحتی تبادلوں کی حمایت کرنا ہے جس سے ہنگری اور چین کے بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ توسیع ہنگری کے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے کے وسیع تر نقطہ نظر سے ہم آہنگ ہے۔

مارچ 2024 میں متعارف کرائے گئے چین کے ویزا فری اقدام کو 2026 کے آخر تک توسیع دی گئی ہے جس کے تحت ہنگری کے شہری سیاحت، کاروبار یا خاندانی دوروں کے لئے چین میں 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!