منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینچینی ہائی ٹیک میلے میں 170 ارب یوآن کے متوقع معاہدے

چینی ہائی ٹیک میلے میں 170 ارب یوآن کے متوقع معاہدے

شین زین(شِنہوا)چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائشوں میں سے ایک 27 واں چینی ہائی ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) چین کے جنوبی شہر شین زین میں اختتام پذیر ہوگیا، جس کے دوران طلب و رسد اور سرمایہ کاری کے ایک ہزار 23 منصوبے طے پائے جن کی متوقع مالیت 170 ارب یوآن (تقریباً 24 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

"ٹیکنالوجی ترقی کی قیادت کرتی ہے، صنعت باہم ضم ہو کر یکجا ہوتی ہے” کے موضوع کے تحت تین روزہ تقریب میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 5 ہزار سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی اور ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ میلہ دیکھنے آئے۔

نمائش میں 5 ہزار سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کئے گئے۔ اس میں 22 بڑے شعبے شامل تھے، جن میں اہم آلات، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس، قومی اہمیت کے بڑے آلات، صارف الیکٹرانکس، کم بلندی کی معیشت اور تجارتی خلائی صنعت شامل ہیں، یہ شعبے عالمی سائنسی حدود اور چین کی اختراعی کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس سالانہ تقریب کا آغاز 1999 میں ہوا اور یہ چین کا سب سے بڑا اور بااثر ترین سائنس و ٹیکنالوجی میلہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!