منگل, نومبر 18, 2025
ہومپاکستانآزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب، پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز...

آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب، پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چودھری انوارالحق کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ہیں۔

اوپن رائے شماری کے ذریعے نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 44 اراکین ہیں، 38 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36 اور مخالفت میں 2 ووٹ پڑے۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم چودھری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!