منگل, نومبر 18, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد، تھانہ کھنہ پولیس کا ڈاکوئوں کیساتھ مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو...

اسلام آباد، تھانہ کھنہ پولیس کا ڈاکوئوں کیساتھ مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ کھنہ پولیس نے ڈاکوئوں کیساتھ مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقہ میں 2 ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر 6 مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے کہ معمول کی چیکنگ پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے باعث پولیس اہلکار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

پولیس کی جانب سے بھی ڈاکوئوں پر جوابی فائرنگ کی گئی، مقابلے کے دوران 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!