منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینہر چیلنج کیلئے تیار، سہ فریقی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے،...

ہر چیلنج کیلئے تیار، سہ فریقی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے، بابراعظم اور محمد ضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابراعظم کی سنچری کا انتظار کر رہے تھے، انہوں نے محنت کی ہے اور خود پربھروسہ کیا ہے، بابراعظم نے نیٹس میں بہت فوکس ہوکر تیاری کی۔

انہوںنے کہا کہ محمدرضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ کو پورا کیا، وسیم جونیئر کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں، وسیم جونیئر انجریز کا شکار تھے مگر ٹیم کے ساتھ رہے۔

انکا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں موجود جونیئر کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!