منگل, نومبر 18, 2025
ہومانٹرنیشنلایران میں فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کی جا رہی، وزیر...

ایران میں فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کی جا رہی، وزیر خارجہ

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک میں فی الحال یورینیم کی کوئی افزودگی نہیں کی جا رہی تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عراقچی نے تہران میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کہا کہ فی الحال ایران میں یورینیم کی کوئی افزودگی نہیں کی جا رہی کیونکہ افزودگی کے ہمارے ادارے حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا ایران کا حق ناقابل تردید ہے اور اس کو امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری تسلیم کرے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران میں جوہری یا یورینیم کی افزودگی کی کوئی پوشیدہ سہولت موجود نہیں اور تمام ایرانی جوہری ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے امریکی حکومت کا موجودہ رویہ کسی بھی طرح سے مساوی بنیاد پر منصفانہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہم نے اب تک امریکیوں کی جانب سے دیکھا ہے، درحقیقت مکمل اور حد سے زیادہ مطالبات عائد کرنے کی ایک کوشش رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!