منگل, نومبر 18, 2025
ہومانٹرنیشنل،سعودی عرب میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 42 جاں بحق

،سعودی عرب میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 42 جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گیارہ بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 43 افراد سوار تھے جن میں سے 16 کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بس میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانہ واقعے کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی میتوں کو وطن واپس لانے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!