بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ حد سے تجاوز کرنا بند کرے، اپنے غلط بیانات اور اقدامات واپس لے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں کچھ جاپانی سیاست دانوں نے دعویٰ کیا کہ تائیوان سے متعلق جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے غلط بیان پر چین نے حد سے زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات پر بارہا اپنا دوٹوک موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات کی روح کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور چین۔جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو بنیادی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں۔



