ملک کے کرنٹ اکائونٹ کو اکتوبر 2025ء میں 11.20 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملکی درآمدات 5.27ارب ڈالر جبکہ برآمدات 2.74ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 2025ء میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.65ارب ڈالر رہا جبکہ اکتوبر 2024میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.82 ارب ڈالر تھا۔
بیان کے مطابق سال در سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29فیصد سے زائد رہا، کرنٹ اکائونٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 73.3کروڑ ڈالر رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے پہلے 4ماہ کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 20.6کروڑ ڈالر تھا، ملک کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ سال در سال 255فیصد بڑھا ہے، رواں مالی سال چار مہینوں کی درآمدات 20.72 ارب ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق 4ماہ میں ملکی برآمدات 10.63ارب ڈالر رہیں، مالی سال کے پہلے چار مہینوں کا تجارتی خسارہ 10.09ارب ڈالر رہا، چار مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 14.34ارب ڈالر رہا جبکہ چار مہینوں کی ورکرز ترسیلات 12.95ارب ڈالر رہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی ایکسپورٹس 5.5فیصد سے بڑھ کر 38.6 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ آئی ٹی برآمدات مالی سال کے 4ماہ میں 19.6فیصد سے بڑھ کر 1.44ارب ڈالر رہیں۔


