عدالت نے رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 3 ضمانت درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت فراہم کردی۔
پیر کو اے ٹی سی لاہور میں جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ فراہم کرنے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔


