منگل, نومبر 18, 2025
ہومپاکستانراولپنڈی، کرپشن کیس گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار، 4 اہلکاروں کیخلاف...

راولپنڈی، کرپشن کیس گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار، 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کرپشن کیس میں گرفتار ملزم فرار ہونے پر 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے فرار ہوگیا جس کا مقدمہ تھانہ چکری میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، کانسٹیبل احمد بلال اور محرم شہزاد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

اہلکاروں کیخلاف پولیس آرڈر 2002 کی سیکشن 155 سی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 223، 224 اور 225 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ متن کے مطابق ملزم اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا، پیشی کے بعد ملزم کو دوبارہ لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں چکری ریسٹ ایریا پر واش روم جانے کے بہانے پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

متن کے مطابق ملزم کے بھائی اور 6نامعلوم افراد پہلے سے ریسٹ ایریا میں موجود تھے جو اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، ذرائع کے مطابق اے ایس آئی ظفر اقبال کا ملزم کے بھائی سے رابطہ تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنے طور پر ملزم کی تلاش کی مگر ناکامی پر شرمندگی کے باعث واقعے کی فوری اطلاع نہیں دی۔

چاروں اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!