صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، نوجوان تعصب اور نفرت کیخلاف کھڑے ہوں اور محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں، پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنائیں گے۔
عالمی یوم برداشت کے موقع پرصدر مملکت نے قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظم کا ویژن ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔
نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیشرفت ہے، اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔


