بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلسعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حج انتظامات کے جائزے، عالمی وفود سے...

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حج انتظامات کے جائزے، عالمی وفود سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیلئے فین ٹرپ مہم کا آغاز

سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے سے متعلق ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کو فین ٹرپ مہم کا نام دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں موصولہ معلومات کے مطابق فین ٹرپ مہم حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصر خان کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد نے فین ٹرپ کے موقع پر سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں جس میں حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور رہائش سمیت حجاج کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!