بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایے...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایے بڑھا دئیے

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصناعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹروں نے صوبائی دارالحکومت سے مختلف شہروں کیلئے کرایے بڑھا دیے ہیں۔

اس حوالے سے صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے بتایا کہ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ہائی ویز پر نئے ٹول پلازے بننے کی وجہ سے کیا گیا ہے، یہ اقدامات ٹرانسپورٹرز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

نبیل محمود طارق کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 8 ہزار، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 65 ہزار، لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھا کر 86 ہزار 500 اور لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!