بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانپنجاب، سیلاب نقصانات کی تحقیقات، متاثرین بحالی کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے...

پنجاب، سیلاب نقصانات کی تحقیقات، متاثرین بحالی کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے نقصانات کے ازالے، تحقیقات، متاثرین کی بحالی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے اور آئندہ سیلاب سے بچا سے متعلق سفارشات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کمیٹی کے سربراہی میں قائم کمیٹی 24 اراکین پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقصدسیلاب سے زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں اوربنیادی ڈھانچے کے نقصانات کا جائزہ لیناہے، اس کے علاوہ کمیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا بھی تخمینہ لگانے کیساتھ ساتھ انسانی جانوں کے ضیاع کے اسباب و عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے بارے سفارشات مرتب کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جبکہ کمیٹی سرکاری محکموں کی کارکردگی اور انتظامی امور پر غور کریگی اورمستقبل میں سیلاب سے بچا ئوکیلئے طریقہ کاربھی تجویز کریگی۔

کمیٹی سیلاب کے دوران پنجاب اور وفاق کے درمیان رابطہ کاری کے بارے میں معلومات بھی حاصل کریگی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات بھی تجویز کریگی۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری دیا ہے۔

کمیٹی کے پاس 30 دن میں اپنی سفارشات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ماہر کو اجلاس میں طلب کرنے کااختیار بھی ہوگا ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!