بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹوالد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان...

والد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ’میرے ساتھ والد کا جو رویہ تھا کہ اس طرح کا سلوک اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کا سلوک بہت زیادہ خراب تھا اور میرے خیال میں وہ ٹھیک نہیں تھا مگر شاہد وہ اپنے طور پر اسے درست سمجھتے ہوں۔

عثمان مختار نے کہا کہ ’جب میں اُس سلوک کو برا سمجھتا ہوں تو اپنی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کروں گا‘۔

’میرے ساتھ اُن کا جو رویہ اور برتاؤ تھا اُس کے بعد تو میں کبھی بھی باپ نہیں بننا چاہتا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ اُس چیز نے مجھے بیٹی کے ساتھ نہ صرف رویہ بہتر کروایا بلکہ میں آج بھی بہت ساری چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں اور اُس طرح کا باپ بننا نہیں چاہتا جیسے میرے والد تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ جب میں فورتھ گریڈ میں تھا تو ایک روز والدہ نے مجھے تفریح کا کہا اور پھر ہم گاڑی میں بیٹھ گئے، جس میں میرے کپڑے، بستر اور بکس وغیرہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایک جگہ پر پہنچے تو مجھے کمرے میں لے جاکر دکھایا گیا کہ یہ میرا بستر ہوگا اور میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو والدہ جاچکی تھیں اور پھر میں نے بورڈنگ اسکول میں پانچ سال گزارے۔

عثمان مختار نے کہا کہ میں بورڈنگ اسکول میں چھوڑ کے جانے پر والدہ کو کبھی بھی غلط نہیں کہتا کیونکہ اُس وقت وہ بہت زیادہ جہدوجہد اور سخت زندگی گزار رہی تھیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!