بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل...

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا، پاکستان سپر لیگ بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا ہے۔

قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ’ ایک نئے دور کا آغاز، پی ایس ایل آفیشلی لیگ کے لیے 7ویں اور 8ویں ٹیم کے لیے بولیاں طلب کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے پی سی بی نے بڈز طلب کر لیں جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔

تکنیکی طور پر اہل بڈرزعمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے، نئی فرنچائز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!