بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین کی امریکہ کو تائیوان معاملے پر احتیاط برتنے کی تاکید

چین کی امریکہ کو تائیوان معاملے پر احتیاط برتنے کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کو تاکید کی ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹائے۔

سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے حال ہی میں تائیوان کو 33 کروڑ امریکی ڈالر کا امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے اعلان سے متعلق سوال پر ردعمل دیا۔

چھن نے کہا کہ ہم تائیوان کو امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہمارا موقف مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا اقدام چین کی خودمختاری اور سکیورٹی مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو انتہائی غلط پیغام دیتا ہے۔

چھن نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے 3 مشترکہ اعلامیوں خصوصاً 17 اگست کے اعلامیے پر عمل کرے، "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینا اور ان کی حمایت کرنا بند کرے اور تائیوان کے مسئلے کو انتہائی احتیاط سے دیکھے۔ "تائیوان کی آزادی” کو آبنائے تائیوان میں امن کے ساتھ مکمل طور پر متصادم قرار دیتے ہوئے چھن نے لائی چھنگ-تے انتظامیہ کو سخت وارننگ دی کہ بیرونی قوتوں یا فوجی ذرائع سے آزادی حاصل کرنے کی کوشش ایک بند گلی ہے۔

چھن نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کے مضبوط دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!