بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے لئے انسداد اجارہ داری تعمیل سے...

چین میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے لئے انسداد اجارہ داری تعمیل سے متعلق رہنما اصولوں کا مسودہ جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے ہفتے کے روز انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے لئے انسداد اجارہ داری تعمیل سے متعلق رہنما اصولوں کا مسودہ جاری کیا ہے اور اس پر عوام سے رائے طلب کی ہے۔

مسودے میں انسداد اجارہ داری کی تعمیل کو مضبوط بنانے کے لئے بنیادی اصول وضع کئے گئے ہیں، خطرات کی نشاندہی کے عوامل اور ان کے انتظام کے طریقہ کار کو مزید واضح کیا گیا ہے اور پلیٹ فارم آپریٹرز کو اپنی تعمیل کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پلیٹ فارم معیشت جدت اور صنعتی تبدیلی کی ایک بڑی قوت بن گئی ہے۔ پلیٹ فارم کے قواعد، ڈیٹا، الگورتھمز اور دیگر تکنیکی ذرائع آپریٹرز کو مسابقتی نظام پر خاصا اثر و رسوخ دیتے ہیں اور کوئی بھی اخراجی یا مسابقت کو محدود کرنے والا طرز عمل وسیع پیمانے پر سٹیک ہولڈرز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملی نفاذ سے معلوم ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم معیشت میں اجارہ داری کے خطرات نسبتاً عام ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پلیٹ فارم آپریٹرز انتہائی ہدف پر مبنی اور عملی تعمیل کی رہنمائی کے نفاذ کے منتظر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ پلیٹ فارم معیشت کے لئے اجارہ داری ضوابط کے ڈھانچے کو مستحکم کرے گا، آپریٹرز کی تعمیل کی صلاحیت کو بڑھائے گا اور زیادہ خودمختار جدت کو فروغ دے گا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ مجوزہ رہنما اصول لازمی نہیں ہیں اور انہیں عمومی رہنمائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ پلیٹ فارم آپریٹرز اجارہ داری سے متعلقہ تعمیل کے خطرات کو درست طور پر شناخت کرسکیں، ان کا جائزہ لیں اور انہیں روک سکیں اور انہیں اپنے کاروباری طرز عمل کو خود سے باضابطہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق عوامی آراء 29 نومبر تک قبول کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!