وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں کی سیریز میں شرکت دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاس ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری تہنیتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہتا ہوں، یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا شاندار مظاہرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی شرکت ایک بار پھر ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔


