جمعرات, نومبر 20, 2025
ہومپاکستان27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا خدشہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس...

27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا خدشہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مستعفی

27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے دو ججوں کے استعفوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے بھی ایک جج نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف زرداری کو بھجواتے ہوئے اپنا چیمبر خالی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت جسٹس شمس محمود مرزا کے تبادلے کا امکان تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 2مارچ 2014ء کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور انہوں نے 2028ء میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!