بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینزیمبیا میں چین کے امدادی تربیتی پروگراموں پر سیمینار، دوطرفہ تعاون اور...

زیمبیا میں چین کے امدادی تربیتی پروگراموں پر سیمینار، دوطرفہ تعاون اور استعداد بڑھانے پر اتفاق

زیمبیا میں چینی سفارت خانے نے جمعہ کے روز ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں زیمبیا کے وہ سرکاری ملازمین شریک ہوئے جنہوں نے چین میں مختلف قلیل مدتی امدادی تربیتی پروگراموں میں حصہ لیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تجربات بھی پیش کئے۔

اس سیمینار میں زیمبیا میں تعینات چینی سفیر ہان جِنگ، سفارت عملہ اور زیمبیا کی حکومت کے نمائندے شریک تھے۔

اپنے خطاب میں ہان نے کہا کہ یہ سیمینار بصیرت کے تبادلے اور تاثرات جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ تربیتی اقدامات میں بہتر ی آئے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

چین کے سفیر نے واضح کیا کہ انسانی وسائل کی تربیت چین اور زیمبیا میں شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے اور یہ ایک ایسا پُل ہے جو روایتی تعاون کو مضبوط کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں زیمبیا کے چند اہلکاروں کی جانب سےاپنے تربیتی تجربات کے حوالے سےپیش کئے گئے حوصلہ افزا تاثرات بہت حوصلہ بخش ہیں۔

ہان نے بتایا کہ زیمبیا کی حکومت کے تعاون سے چینی سفارت خانے نے سال 2025 میں ملک کی ضروریات کے مطابق 57 تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جن میں زیمبیا سے تقریباً 400 شہریوں کو چین میں تعلیم کے لئے مدعو کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایلکس سیمونڈا، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، کیبنٹ آفس

"یہ تربیتی پروگرام دونوں ممالک کے درمیان گہری اور نتیجہ خیز شراکت داری کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ یہ ایسا تعاون ہے جو سفارت کاری سے آگے بڑھ کر کسی بھی ملک کے سب سے قیمتی وسائل یعنی وہاں کے لوگوں میں براہِ راست سرمایہ کاری کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کرِزوسٹر ہالوِندی فِیری، قانون ساز

"چین میں افریقہ کی خواتین پارلیمانی رہنماؤں کی ورکشاپ یا سیمینار ایک حقیقی تبدیلی کا تجربہ تھا۔ یہ ایک ایسا اجتماع تھا جس میں افریقہ بھر کی خواتین رہنما اکٹھی ہوئیں، اپنے تجربات کا تبادلہ کیا، چین کی ترقی کے سفر سے سیکھا اور تعاون کے نئے راستے تلاش کئے ۔”

لوساکا، زیمبیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

زیمبیا میں چینی امدادی تربیتی پروگراموں پر سیمینار کا انعقاد

شرکاء نے چین میں اپنے تربیتی تجربات اور تاثرات بیان کئے

سیمینار میں زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جِنگ بھی شریک ہوئے

زیمبیا کے حکومتی نمائندے اور سفارتی اہلکار بھی تقریب میں موجود تھے

ہان جِنگ نے تربیتی پروگراموں سے حاصل تجربات کو سراہا

چینی سفیر نے انسانی وسائل کی تربیت کو شراکت داری کا اہم ستون قرار دیا

رواں برس 57 تربیتی سیشنز میں تقریباً 400 افراد شریک ہوئے

ایلکس سیمونڈا نے دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا

کرِزوسٹر ہالوِندی فِیری ورکشاپ کو تبدیلی کا حقیقی تجربہ سمجھتی ہیں

سیمینار میں تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کی گئیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!