ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ ترینعلیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا جائز اور ضروری ہے،...

علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا جائز اور ضروری ہے، ترجمان چینی مین لینڈ

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کے لئے غیر قانونی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنا جائز اور ضروری ہے۔

فوجیان صوبے کے شہر چھوان ژو کی پولیس نے جمعرات کو تائیوان کے دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایجنٹ اور شریک جرم کے طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا کے مطابق یہ دونوں افراد طویل عرصے سے علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والے اور چینی مین لینڈ کی تائیوان اور اس کے عوام کے فائدے کے لئے بنائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کو بدنام کرنے والے بیانات دے رہے ہیں۔

چھن بن ہوا نے امید ظاہر کی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے ہم وطن ایسے غیر قانونی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے اور "تائیوان آزادی” کی ہر قسم کی علیحدگی پسند کارروائیوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!