بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین نے پاکستان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، متاثرین کے لئے گہرے رنج وغم کا اظہار اور زخمیوں اور جاں بحق ہونےوالوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان گو جیا کن نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جہاں تک میری اطلاع ہے، اس وقت کوئی چینی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر شکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی حفاظت کرنےمیں مضبوط حمایت کرے گا۔



