جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومتازہ ترینقازق صحافی کی چینی زبان سیکھنے کی  لگن اور تعلیمی سفر

قازق صحافی کی چینی زبان سیکھنے کی  لگن اور تعلیمی سفر

قازق صحافی آئدانا باوکےنووا نے چینی زبان کی ایک مقابلہ جاتی تقریب کی رپورٹنگ کرنے کے لیے چینی زبان سیکھنا شروع کی ہے۔

گزشتہ ماہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وسطی ایشیا کے چینی زبان کے اساتذہ کی دوسری بین الاقوامی تدریسی مسابقت منعقد ہوئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): آئدانا باوکےنووا، قازق صحافی

"ایک دن میں چھٹیوں کا لطف لے رہی تھی کہ اچانک مجھے اپنے باس کا پیغام موصول ہوا۔”

باس کا پیغام:

"اگلے ہفتے چینی زبان کی تدریسی مقابلہ ہے۔ جاؤ اور اس کی رپورٹنگ کرو۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آئدانا باوکےنووا، قازق صحافی

"ٹھیک ہے، لیکن مجھے چینی زبان کا بالکل علم نہیں ہے۔ بس اتنا جانتی ہوں کہ ‘ہیلو’ کیسے کہتے ہیں۔”

باس کا جواب:

"تھوڑی سیکھ لو۔ تمہیں پسند آئے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی):آئدانا اور استاد

"کلاس شروع کرتے ہیں۔”

وقت کے ساتھ آئدانا کو چینی زبان میں مزید دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے اس کا باقاعدہ مطالعہ جاری کر دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): آئدانا باوکےنووا، قازق صحافی

"چینی زبان واقعی دوسری زبانوں سے بہت مختلف ہے لیکن سچ کہوں تو یہ بہت دلچسپ ہے۔”

آئدانا کے مطابق وسطی ایشیا میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ انہیں بے حد متاثر کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): آئدانا باوکےنووا، قازق صحافی

"مجھے معلوم ہوا کہ وسطی ایشیا میں بہت سے لوگ پہلے ہی چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ میں بھی ان کی طرح روانی کے ساتھ بولنا چاہتی ہوں۔ مجھے چینی زبان اس لیے پسند آئی کہ یہ سوچنے اور اظہار کرنے کا ایک بالکل نیا انداز ہے۔ اس کے حروف، آوازوں کے اتار چڑھاؤ اور خصوصاً اس کے پیچھے چھپی ثقافت اسے اور بھی دلکش بناتی ہے۔ میں نے اس سے پہلے کبھی چینی زبان نہیں سیکھی تھی مگر اب مجھے یہ واقعی بہت دلچسپ لگتی ہے۔ میں اپنی بول چال اور سننے کی مہارت کو بہتر کرنے کے لیے باقاعدہ مشق، چینی بولنے والوں سے بات چیت اور چینی میڈیا دیکھنے پر توجہ دوں گی اور اپنا مطالعہ جاری رکھوں گی۔”

الماتے، قازقستان سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

قازق صحافی کی چینی زبان سیکھنے کی لگن

صحافی نے ایک نیوز رپورٹ بنانے کے لیے چینی زبان سیکھنے کا آغازکیا

آئدنا کی وقت کے ساتھ چینی زبان میں دلچسپی بڑھ گئی

چینی زبان مشکل مگر بے حد دلچسپ ہے۔ قازق صحافی

وسطی ایشیا میں چینی زبان سیکھنے کے رجحان میں اضافہ

چینی رسم الخط، لہجے اور ثقافت سے متاثر

مستقل مشق اور چینی میڈیا کے ذریعے بول چال بہتر بنانے پر توجہ دوں گی۔ قازق صحافی

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!