جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹصرف خواتین نہیں، مردوں کو بھی مختلف صدمات کا سامنا ہے، فریحہ...

صرف خواتین نہیں، مردوں کو بھی مختلف صدمات کا سامنا ہے، فریحہ الطاف

سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر و سماجی رہنما فریحہ الطاف نے کہا ہے کہ زندگی میں صرف خواتین ہی صدمات سے دوچار نہیں ہوتیں بلکہ مرد بھی مختلف صدمات کا سامنا کرتے ہیں، انہیں شدید سماجی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

فریحہ الطاف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ مردوں پر بھی سماجی دبا بہت زیادہ ہوتا ہے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے بلکہ اپنی بیوی، بچوں اور پورے خاندان کیلئے کمانے کے ذمہ دار ہوں۔

کتنا اچھا ہوگا اگر مرد و عورت دونوں ملکر کام کریں اور معاشی ذمہ داری بانٹیں جس سے کسی ایک پر کمانے کا سماجی دبا بھی کم ہوگا۔

کام ہمیشہ بابرکت ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی نوعیت کا ہو اور جو بھی انسان محنت کرتا ہے اسکی کمائی اور کام میں برکت ہوتی ہے، یہ عبادت ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!