چین میں جاری آٹھویں عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای)میں عالمی ریکارڈ کے حامل کونگسائی پتھر سے تیار کردہ زیورات نے زبردست توجہ حاصل کی ہے۔ یہ پاکستانی نمائش کنندہ عقیل چوہدری کے چینی منڈی اور نمائش پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
سی آئی آئی ای ہمیشہ سے جدت پر مبنی مصنوعات کی پہلی عالمی نمائش کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم رہی ہے۔ آٹھویں عالمی درآمدی نمائش کے دوران کمپنی کا کونگسائی پتھر پہلی بار اس ایونٹ میں پیش کیا گیا۔ یہ پتھر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر چکا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): عقیل چوہدری، پاکستانی نمائش کنندہ
“ہم ایک گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ نایاب پتھر لے کر آئے ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا سنہالائٹ قیمتی پتھر ہے جس کا وزن 3051 قیراط ہے۔ یہ پتھر سی آئی آئی ای کے مجاز سروس فراہم کنندہ کے ذریعے نمائش کے مقام تک درآمد کیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ اسے یکم نومبر کی صبح ہمارے اسٹال پر پہنچایا گیا۔”
پاکستانی تاجر عقیل چوہدری کے لئے چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شرکت ایک اہم موقع بن چکی ہے۔ انہوں نے سال 2019 سے اس نمائش کے ذریعے مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
شنگھائی کےمشہور نانجنگ روڈ پر واقع نیو ورلڈ دایمارو ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں وِنزا (ڈبلیو آئی این زیڈ اے) برانڈ کے اسٹور پر چار پتیوں والے کلور ( نایاب پودے) کی شکل کا لاکٹ دنیا بھر کے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سیاحوں کی بڑی تعداد اس لاکٹ میں گہری دلچسپی لیتی اور اسے خریدنے کی خواہش کرتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): عقیل چوہدری، پاکستانی نمائش کنندہ
“گزشتہ سال متعارف کرائے جانے کے بعد سے اس زیور کی مارکیٹ میں کارکردگی غیر معمولی طور پر شاندار رہی ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے ہم نے دو بنیادی عناصر شامل کئے۔ پہلا سی آئی آئی ای کے مرکزی پویلین کی چار پتیوں والے کلور کی شکل کا جبکہ دوسرا سرخ اور نیلے رنگوں کا امتزاج ہے۔ہم نے یاقوت اور نیلم استعمال کئے ۔ان میں سرخ رنگ خوشی اور محبت کی علامت ہے جبکہ نیلا رنگ وفاداری اور اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ دونوں تصورات مل کر ہمارے نئے کلیکشن کی بنیاد بناتے ہیں۔
ہماری سیلز ٹیم ہمیشہ گاہکوں کو اس زیور کے ڈیزائن کے تصور سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بات خاص طور پر بتاتی ہے کہ یہ کلیکشن پہلی بار گزشتہ برس عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن مرکزی پویلین کے چار پتیوں والے کلور جیسا ہے جو ایک طرف سی آئی آئی ای کے وسیع پلیٹ فارم کی شناخت کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری طرف اس بین الاقوامی تعلق اور تعاون کی بھی علامت ہے جس کے لئے دنیا بھر کی کمپنیاں اسی "چار پتیوں والے کلور” کے مرکز پر جمع ہوتی ہیں ۔”
عقیل چوہدری نے بتایا کہ اُنہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ چینی منڈی میں قیمتی پتھروں کی زیادہ تر طلب شادیوں کے مواقع پر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اُنہوں نے اپنی توجہ اسی سمت مرکوز کر لی ہے۔ چینی صارفین میں موقع و محل کے لحاظ سے خریداری کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے اب وہ ایسے ڈیزائن اور مصنوعات متعارف کرانے پر توجہ دے رہے ہیں جو سالانہ خاندانی تقریبات جیسے خاص مواقع کے لئے صارفین کی طلب ہوں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): عقیل چوہدری، پاکستانی نمائش کنندہ
“پاکستانی زیورات کے برانڈ کے طور پر ہم عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کو اپنے برانڈ اور چینی منڈی کے درمیان ایک پل سمجھتے ہیں۔یہ پلیٹ فارم نہ صرف نمائش کے دوران بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ نمائش کے بعد سال بھر ہمیں مزید وسائل، پالیسیوں اور کاروباری شراکت داروں سے رابطے قائم کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ یہ بات ہمارے لئے نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے سی آئی آئی ای بیورو نے مختلف صوبوں میں ہمارے لئے روڈ شوز کا اہتمام کیا جس کے ذریعے ہمیں قیمتی تجربات اور قابلِ ذکر نتائج حاصل ہوئے۔ ہم آئندہ سال بھی عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں حصہ لیں گے اور ان کے روڈ شوز اور تجارتی میل جول کی سرگرمیوں میں فعال رہیں گے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خاص رنگین پتھر خاص طور پر زمرد کو زیادہ سے زیادہ چینی صارفین تک پہنچایا جائے تاکہ وہ ان منفرد جواہرات کی قدر کریں اور انہیں حاصل کر سکیں۔”
شنگھائی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


