منگل, نومبر 11, 2025
ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین-سنگاپور رابطے کے اقدام کے شاندار نتائج برآمد

چین-سنگاپور رابطے کے اقدام کے شاندار نتائج برآمد

چھونگ چھنگ(شِنہوا)گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین۔سنگاپور (چھونگ چھنگ) سٹریٹجک رابطے کے مظاہرے کا منصوبہ بین الاقوامی تعاون کا ایک نمایاں منصوبہ بن کر ابھرا ہے، جس نے چین کے مغربی علاقوں اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان رابطوں کو کامیابی سے مضبوط بنایا ہے۔

یہ منصوبہ جو 7 نومبر 2015 کو شروع ہوا، اپنی 10 ویں سالگرہ منارہا ہے اور چین اور سنگاپور کے درمیان تیسرا بڑا بین الحکومتی تعاون کا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک نے چین کے مشرقی علاقے میں چین۔سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک اور چین کے شمالی علاقے میں چین۔سنگاپور تیانجن ایکو- سٹی میں تعاون کیا تھا۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تجارت، مالیات، ڈیٹا، فضائی رابطوں اور عوامی تبادلے کے شعبوں میں 5 اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا جو باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ہیں۔

مثال کے طور پر نئی بین الاقوامی بری و بحری تجارتی راہداری اب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے لئے ایک مرکزی ترسیلی شریان بن چکی ہے۔ اکتوبر کے اختتام تک یہ راہداری 127 ممالک اور خطوں کے 581 بندرگاہوں سے منسلک ہو چکی تھی جس کی بدولت چین کے مغربی حصے اور آسیان کے درمیان مجموعی تجارتی مالیت 10 کھرب یوآن (تقریباً 141 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی جو اس کے آغاز کے وقت کے مقابلے میں 75.3 فیصد اضافہ ہے۔

سرحد پار مالیاتی راہداری نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے سرمایہ کے بہاؤ کو آسان بنایا ہے جس کے ذریعے گزشتہ 10 سال میں مجموعی طور پر 21.7 ارب امریکی ڈالر کی سرحد پار مالی معاونت حاصل کی گئی۔

عوامی سطح پر روابط اور دو طرفہ تجارت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چھونگ چھنگ کامرس کمیشن کے نائب ڈائریکٹر سن شی یونگ نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں چھونگ چھنگ-سنگاپور فضائی روٹ کے ذریعے 2 لاکھ 52 ہزار 400 مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 237.3 فیصد اضافہ ہے۔ دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے شہریوں کے لئے اہم سیاحتی مقامات بن چکے ہیں جبکہ ثقافتی موضوعاتی تقریبات باہمی تبادلے کے نمایاں پلیٹ فارمز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

وزارت تجارت کے ایشیائی امور کے شعبے کے نائب سربراہ لی آن نے کہا کہ سوژو اور تیانجن منصوبوں سے مختلف، چین۔سنگاپور (چھونگ چھنگ) مظاہرے کا اقدام اپنی نوعیت میں منفرد ہے کیونکہ یہ رابطے کو فروغ دے رہا ہے۔ چین کے مغربی حصے کی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے اور ادارہ جاتی اختراعات کی راہ ہموار کرتا ہے۔ یہ نہ صرف چین اور سنگاپور کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے بلکہ چین کے ان لینڈ مغربی خطے کے لئے عالمی سطح پر ابھرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!