منگل, نومبر 11, 2025
ہومتازہ ترینچین کے جزیرہ صوبے میں قبل از تاریخ مقبرہ دریافت

چین کے جزیرہ صوبے میں قبل از تاریخ مقبرہ دریافت

سانیا(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں 12 ہزار سے 13 ہزار سال قدیم قبر دریافت کی گئی ہے جس کے بارے میں مانا جا رہا ہے کہ یہ جزیرے پر پائی جانے والی سب سے قدیم قبر ہے۔

آثار قدیمہ کی یہ تحقیق ہائی نان صوبائی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ، پیکنگ یونیورسٹی کے سکول آف آرکیالوجی اینڈ میوزولوجی اور سانیا میوزیم کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی۔

یہ قبر سانیا کے ضلع جی یانگ میں واقع لووبی غار کے آثار قدیمہ کے مقام پر دریافت ہوئی۔ یہ ایک بچے کی تھی جسے پہلو کے بل خمیدہ بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔ سر اور کمر کے قریب سے شیل زیورات ملے ہیں جنہیں چین میں اپنی نوعیت کے قدیم ترین نمونوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ دریافت ہائی نان کی قبل از تاریخ ثقافت اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ اس کے ثقافتی تبادلوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتی ہے۔

قبر کی عمر کا تعین کاربن-14 اور یورینیم سیریز ڈیٹنگ کے طریقوں سے کیا گیا۔

لووبی غار کے آثار 1983 میں دریافت ہوئے تھے جو انسانی فوسلز، پتھر کے اوزار، ہڈی کے آلات اور جانوروں کی باقیات فراہم کرتے ہیں جو چین کے جنوبی علاقے میں انسانی سرگرمی کے سب سے قدیم شواہد ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیونتھروپولوجی کے محقق گاؤ شنگ کے مطابق نئی دریافتیں ہائی نان جزیرے پر قبل از تاریخ انسانوں کی سرگرمی کی تاریخ کو سمجھنے، جزیرے کی قبل از تاریخ ثقافتی ترتیب کی تعمیر نو اور چین کے جنوبی علاقے، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر علاقوں میں پتھر کے اوزاروں کی ٹیکنالوجی اور ثقافت کے تبادلے اور پھیلاؤ کا مطالعہ کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!