چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز ایم یو 9640 جو تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی سے روانہ ہوئی تھی بدھ کے روز چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے دارالحکومت کونمنگ کے کونمنگ چانگشوئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کی جانب سےغیر ملکی شہریوں کے لئے 24 گھنٹے براہِ راست ٹرانزٹ کی سہولت دینے والے پورٹس کا دائرہ وسیع کرنے اور بارڈر چیکنگ کے عمل کو ختم کرنے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز ہے جو مسافروں کو لے کر کونمنگ پہنچی ہے۔
اس نئی پالیسی سے ٹرانزٹ کے طریقہ کار میں نمایاں آسانی پیدا ہوئی ہے اور اہل مسافروں کے لئے ٹرانزٹ کا وقت تقریباً 40 منٹ کم ہو گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے مسافر کوون گو ریک جو صرف پانچ دن قبل کونمنگ کے راستے تھائی لینڈ گئے تھے اور اس وقت نسبتاً پیچیدہ ایگزٹ پروسیجرز سے گزرے۔ انہوں نے واپسی کے سفر میں اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کوون گو ریک، جنوبی کورین مسافر
"میں اس (پالیسی) کا استعمال کرتے ہوئے براہِ راست ٹرانزٹ کر رہا ہوں، اس لئے بہت خوش ہوں۔ شاید میں اپنے معاملے میں براہِ راست ٹرانزٹ سسٹم کا ہی استعمال کروں گا۔ اس سے منتقلی میں وقت کم لگتا ہے۔”
چین کے تازہ اقدام کے تحت تیانجن، نانجنگ، چھونگ چھنگ اور دیگر شہروں کے 10 بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی اس فہرست میں شامل کئے گئے ہیں جہاں غیر ملکی شہریوں کو بارڈر چیکنگ کے بغیر 24 گھنٹے براہِ راست ٹرانزٹ کی سہولت حاصل ہے۔ اس اقدام کا مقصد اندرون وبیرون ملک کے تمام مسافروں کی آمد و رفت کو مزید سہل بنانا ہے۔
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کونمنگ کے ہوائی اڈے پر 24 گھنٹے براہِ راست ٹرانزٹ سروس کا آغاز
10 دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی فہرست میں شامل ہیں
نئی سہولت کے بعد پہلی پرواز ایم یو 9640 چیانگ مائی سے کونمنگ پہنچی
مسافروں کے لئے ٹرانزٹ کا وقت تقریباً 40 منٹ کم ہو گیا
ٹرانزٹ کے طریقہ کار میں نمایاں آسانی فراہم کی گئی ہے
اہل غیر ملکی مسافر بارڈر چیکنگ کے بغیر براہِ راست ٹرانزٹ کر سکیں گے
جنوبی کوریا کے مسافر کوون گو ریک نئی سہولت سے بے حد متاثر ہوئے
پانچ دن قبل کے پیچیدہ ایگزٹ پروسیجرز کے مقابلے میں نیا تجربہ نہایت آسان
نئی پالیسی غیر ملکی اور چینی مسافروں کے لئےیکساں مفید ہے


