پاکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنا چاہئے۔
رواں ہفتے اسلام آباد میں پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ سنگم گالا 2025 میں مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں چین کی کامیابی عوام پر مرکوز ترقی کی عالمی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور غربت کم کرنے کے لئے چین کی تعلیم، ٹیکنالوجی اور فنی مہارت میں پیشرفت کو پاکستان میں ترجیح دی جانی چاہئے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ جس طرح چین اپنے لوگوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی دی ہے وہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لئے بہترین ماڈل ہے۔ صرف ہنر کی تربیت اور فنی تعلیم کے ذریعے ہی ہمارےعوام غربت پر قابو پا سکتے ہیں۔
اس گالا میں دونوں ممالک کے سفارتکار، سرکاری حکام، محققین اور نمائندے شریک ہوئے تاکہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو منایا جا سکے اور تعاون کے نئے راستے تلاش کئے جائیں۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
پاکستان کے وزیر سرمایہ کاری نے چین کی ترقیاتی حکمت عملی کو سراہا
قیصر احمد شیخ سنگم گالا 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے
تقریب میں دونوں ممالک کے سفارتکار، حکام اور دانشور شریک ہوئے
پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے چین کے تجربے کو اپنانے پر زور دیا گیا
چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکال کر دنیا کے لئےمثال قائم کی
تعلیم، ٹیکنالوجی اور فنی مہارت میں چین کی پیشرفت مشعل راہ ہے
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہنر کی تربیت ضروری ہے
صرف فنی تعلیم کو عام کر کے ہی غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے
گالا میں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع اور راستے تلاش کئے گئے
پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا


